واشنگٹن (جیوڈیسک) میڈیا بریفنگ کے دوران وزیر خارجہ کیری نے کہا اقوام متحدہ کے زیر انتظام شام کا مسئلہ حل کرنے کے لئے آنے والے دنوں میں ایک اور موقع ملا ہے جسے ضائع نہیں کرنا چاہتے۔
امریکا تمام دھڑوں سے درخواست کرتا ہے کی جنیوا میں سٹیفن دی مستورا اور انکی ٹیم کو ایک موقع دیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا ہر طرح کے تشدد کی مذمت کرتا ہے۔
دوسری جانب جنیوا میں حزب اختلاف کی ٹیم کے سربراہ اسد زوبی نے میڈیا کو بتایا کہ وہ ملک میں جاری بحران کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
لیکن حکومت مذاکرات میں شرکت نہ کرنے کیلئے جھوٹے بہانے بنا رہی ہے۔