شام کے صدر بشار الاسد کا کہنا ہے انہیں یقین ہے کہ باغیوں کو شکست ہو گی۔ دمشق کے جنوب مغرب میں واقع شہر داریا کے دورے کے دوران انہوں نے فوجیوں سے ملاقات کی۔ شامی فوج نے داریا کا کنٹرول چند روز پہلے باغیوں سے واپس لیا ہے۔
اس موقع پر وہ فوجیوں سے گھل مل گئے اور کہا کہ وہ تمام شامیوں کی جانب سے فوج کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے ترجمان مارٹن نیسرکی کا کہنا ہے تفتیشی ٹیم تیاری کر رہی ہے اور چند دن میں دمشق روانہ ہو جائے گی۔