امریکی وزیرخارجہ جان کیری شام کے مسئلے پر روس سے معاہدے کے بعد اسرائیل پہنچ گئے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ پریس کانفرنس میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا تھا کہ شام کے کیمیائی ہتھیار دنیا بھر کے لئے خطرہ ہو سکتیہیں، سب اس حقیقت سے آگاہ ہیں کہ اپنے ہی عوام کے خلاف شام نے کیمیائی ہتھیار استعمال کئیہیں جو انسانیت کے خلاف جرم ہیاور ہم اس عمل کو ہرگزبرداشت نہیں کرسکتے۔
جان کیری نے مزید کہا کہ روس پر واضح کردیا ہے کہ معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی یا مستقبل میں شام کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا تو بلا توقف شام کے خلاف فوجی کاروائی شروع کردی جائیگی۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ شام کے مسئلے کا سفارتی حل امریکا کی اولین خواہش ہے۔