واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے الزام عائد کیا ہے کہ شام اپنے کیمیائی ہتھیار تلف کرنے میں ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے۔
شام کے کیمیائی ہتھیاروں کو ملک سے نکالنے کے عمل میں تاخیر پر امریکا نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام بین الاقوامی برادری کو دی گئی ڈیڈ لائن تک کیمیائی ہتھیاروں کو نکالنے میں ناکام ہو جائے گا۔
ادھر امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے شام کے شہر حلب پر شامی فوج کی جانب سے بیرل بموں کے استعمال پر مذمت کی ہے۔
حلب میں باغیوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔گزشتہ روز بھی شامی فوج کے فضائی حملے میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔