شام کے کیمیائی ہتھیار اپنے آخری سفر پر روانہ

Syria Chemical Weapons

Syria Chemical Weapons

دمشق (جیوڈیسک) شام کے کیمیائی ہتھیار اپنے آخری سفر پر روانہ ہوگئے۔ شام کے کیمیائی ہتھیاروں کی پہلی کھیپ کو ڈنمارک کے ایک بحری جہاز کے ذریعے لٹاکیہ کی بندرگاہ سے روانہ کر دیا گیا ہے جس میں نو کنٹینر شامل ہیں۔

انسداد کیمیائی ہتھیاروں کی عالمی تنظیم کے مطابق بحری جہاز بین الاقوامی سمندری حدود کی جانب رواں دواں ہے جو مزید کیمیائی مواد کی آمد تک سمندر میں ہی موجود رہے گا۔

بحری جہاز کو سیکیورٹی چین، ڈنمارک، ناروے اور روس کے بحری جہاز فراہم کر رہے ہیں۔