شام میں کیمیائی ہتھیاروں کی تفتیش کے بعد اقوام متحدہ کی ٹیم لبنان پہنچ گئی

Syria

Syria

شام (جیوڈیسک) اقوام متحد ہ معائنہ کار شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تفتیش مکمل کرنے کے بعد لبنان پہنچ گئے، امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے، امریکا اقوام متحدہ کی رپورٹ کا انتظار نہیں کرے گا۔ صدر بشارالاسد نے اپنا اقتدار بچانے کے لیے شہریوں پر کیمیائی ہتھیاروں کا مشکوک استعمال کیا، تو مغربی ممالک اور اسکے اتحادی شام کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے۔

امریکا، برطانیہ اور فرانس نے شام پر فوجی کارروائی کرنے کی ٹھان لی جبکہ امریکا نے چھٹا بحری بیڑہ بحیرہ روم پہنچا دیا۔ امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا ہے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی سزا شامی صدر بشارالاسد کو ضرور ملے گی جبکہ وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ فوجی کارروائی کے معاملے میں۔

امریکہ اقوامِ متحدہ کے انسپکٹروں کی رپورٹ کا انتظار کئے بغیر حملہ کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کر لے گا۔ فرانسیسی صدر کا کہنا ہے برطانوی پارلیمان کی طرف سے شام پر حملے کے خلاف ووٹ دینے سے فرانس کا عزم نہیں۔

بدلا،ادھر اقوام متحدہ کے کیمیائی ہتھیاروں کے معائنہ کار بھی تفتیش مکمل کرنے کے بعد لبنان پہنچ گئے ہیں۔ دمشق کے نواح سے حاصل کردہ نمونوں کی تفتیش ہالینڈ میں ہو گی جس کی رپورٹ دوہفتے میں آئے گی۔امریکی حکام کا کہنا ہے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے چودہ سو انتیس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔