شام نے کیمیائی ہتھیاروں کی آخری کھیپ بھی حوالے کر دی

Syria

Syria

دمشق (جیوڈیسک) کیمیائی ہتھیاروں کی نگرانی پر مامور بین الاقوامی ادارے نے، جو شام کو کیمیائی ہتھیاروں کے ذخیرے سے پاک کرنے کے کام کا ذمہ دار ہے۔

کہا ہے کہ اسے تلف کرنے کے لیے ملک میں موجود زہریلے کیمیائی مواد کی آخری کھیپ موصول ہو گئی ہے۔ اس تنظیم کے سربراہ ، احمد ازمکو نے پیر کے دِن ہیگ میں ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ خبر دی ہے۔

اقوام متحدہ میں برطانیہ کے معاون سفیر، پیٹر ولسن نے کہا ہے کہ یہ بات قابل قدر پیش رفت کی غماز ہے۔ تاہم، شام کی طرف سے کیمیائی ہتھیاروں کے ذخیرے سے متعلق اعلان کے بارے میں ابھی ضابطہ کار اور حقائق کی نوعیت کی کوتاہیاں موجود ہیں، جنھیں حل کیا جانا ضروری ہوگا۔