شام: کیمیائی ہتھیاروں کو جانچنے والے 6 اہلکار اغوا

Syria

Syria

دمشق (جیوڈیسک) شام کے وسطی صوبہ حمامیں عالمی کیمیائی ہتھیاروں کی جانچ کرنیوالی ٹیم کے 6 اہلکاروں کو فیکٹ فائنڈنگ مشن کے دوران اغوا کر لیا گیا ہے۔

شام کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے او پی سی ڈبلیو کے 6 اہلکاروں اور ان کے 5 شامی ڈرائیور وں کو اغوا کر لیا ہے۔ ٹیم حمامیں باغیوں کے زیر کنٹرول گاؤں میں شامی سرکاری فورسز کی جانب سے کیمیکلز کے استعمال کے الزامات کی تحقیقات کر رہی تھی۔

وزارت کا کہنا ہے کہ ٹیم کے ارکان اس وقت لاپتا ہوئے جب وہ تیبت الامام سے کفرزیتا کی طرف جارہے تھے۔ مائیکل لوہان نے اے ایف پی کو بتایا کہ ہم شامی حکومت کی اس رپورٹ کی تردید کرتےہیں، ان کا کہنا تھا تفتیش کار اور انکے ڈرائیور محفوظ ہیں۔