شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق رپورٹ مکمل

United Nations

United Nations

اقوام متحدہ نے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق رپورٹ مکمل کر لی، سیکرٹری جنرل بان کی مون کا کہنا ہے رپورٹ کے بعد شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی مکمل تصدیق ہو جائے گی۔

بان کی مون کا کہنا تھا شام کے صدر جنگی جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں۔تحقیقا ت کے بعد احتساب کا عمل شروع ہو جائے گا، ادھر کیمیائی ہتھیاروں کے سربراہ انسپکٹر آکے سیلسٹروم نے اقوام متحدہ کی رپورٹ مکمل ہونے کی تصدیق کر دی۔ انھوں نے کہا اب یہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پر منحصر ہے کہ وہ اسے کب پیش کرتے ہیں۔