شام میں کیمیائی ہتھیار استعمال کئے گئے : جوبائیڈن

Syria

Syria

شام (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے ماہرین آج پھر دمشق میں کیمیائی حملے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ امریکی نائب صدر جوبائیڈن کہتے ہیں بشارالاسد حکومت نے معصوم شہریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیار استعمال کئے ہیں۔ واشنگٹن اقوام متحدہ کے ماہرین نے گزشتہ روز کیمیائی حملے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنا تھا جسے عین وقت پر منسوخ کر دیا گیا۔

ماہرین کی ٹیم آج پھر متاثرہ علاقوں سے ثبوت اکٹھے کرے گی۔ ادھر امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے بعد نائب صدر جوبائیڈن نے بھی بشارالاسد حکومت کی جانب سے شہریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کی تصدیق کی ہے۔

جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ شام کی حکومت نے کیمیائی ہتھیار استعمال کئے ہیں۔ امریکی حکام کے بیانات میں تیزی کے ساتھ دوسری جانب شام پر حملے کیلئے بھی تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ امریکی وزیر دفاع چک ہیگل کہتے ہیں کہ امریکی فوج شام پر حملے کیلئے تیار ہے۔