شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے حوالے سے ایک رپورٹ

Syria Chemical Weapons Use

Syria Chemical Weapons Use

شام (جیوڈیسک) بان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو کیمیاوی ہتھیاروں پر پابندی عائد کرنے والی تنظیم کی رپورٹ کا حوالہ دینے والے ایک خط کو پیش کیا

شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے حوالے سے ایک رپورٹ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے شام میں کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔

بان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو کیمیاوی ہتھیاروں پر پابندی عائد کرنے والی تنظیم کی رپورٹ کا حوالہ دینے والے ایک خط کو پیش کیا۔

سیکرٹری جنرل نے اپنے خط میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے’ شام یا پھر دنیا کے کسی دوسرے علاقے میں آج یا پھر آئندہ کے ایام میں ایک نارمل سطح پر آ سکنے ‘ پر اپنے گہرے خدشات کو زیرِ لب لاتے ہوئے کہا ہے کہ ان ہتھیاروں کا استعمال کرنے والوں کو جواب دہ ہونا پڑے گا۔

بان نے وضاحت کی ہے کہ 23 ستمبر اور 22 اکتوبر کے درمیانی عرصے سے تعلق رکھنے والی رپورٹ کے مطابق ایک تحقیقاتی وفد کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیے جانے پر مبنی 4 دعووں کا جائزہ لیا گیا ہے اور شامی حکومت کی درخواست پر دو اگست کو حلب میں کیمیائی مادے استعمال کیے جانے کے دعوے پر تفتیش شروع کی گئی ہے۔