شام کے شہر دیرالزور میں کار بم دھماکا، 20 افراد ہلاک

Car Bomb Blast

Car Bomb Blast

شام (جیوڈیسک) دیرالزور میں داعش کے کار بم حملے میں 20 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔

دیر الزور میں حملہ آور نے بارود سے بھری کار مصروف اور گنجان آباد علاقے میں ہجوم سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا اور 20 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 30 زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب شامی میڈیا کے مطابق داعش نے کار بم حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔