شامی شہر کوبانی کھنڈرات کا ڈھیر بن گیا، تمام عمارتیں تباہ

Buildings Destroyed

Buildings Destroyed

دمشق (جیوڈیسک) گزشتہ کئی ماہ سے جنگ کا نشانہ بننے والا شامی سرحدی شہر کوبانی کھنڈرات کا ڈھیر بن گیا ہے۔

شہر میں موجود تمام عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔ ہر طرف تباہ شدہ عمارتوں کا ملبہ دکھائی دیتا ہے۔ سڑکوں اور گلیوں میں جگہ جگہ اسلحہ کے خول نظر آتے ہیں۔

کوبانی میں اب بھی داعش جنگجوؤں اور امریکی اتحادیوں کے درمیان لڑائی جاری ہے۔