جدہ (جیوڈیسک) شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے’آبزرویٹری‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ملک میں گزشتہ پانچ برسوں سے جاری لڑائی میں تین لاکھ 70 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے دو لاکھ 70 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہلاکتوں کے پراسرار واقعات کے باعث تمام مارے جانے والے افراد کی تصدیق نہیں ہو سکتی کیونکہ جنگ زدہ کئی شہروں تک انسانی حقوق کے کارکنوں کی رسائی ممکن نہیں ہے۔