بیروت (جیوڈیسک) شام میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیم کا کہنا ہے کہ 4 سال سے جاری خانہ جنگی کے دوران اب تک2 لاکھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس میں 10 ہزار بچے بھی شامل ہیں۔
شام میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیم کا کہنا تھا کہ شام میں جاری 4 سالہ خانہ جنگی کے دوران 2 لاکھ کے قریب افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جس میں 63 ہزارشہری اور 10 ہزار بچے بھی شامل ہیں جب کہ مارے جانے والوں میں ایک لاکھ 30 ہزارکے قریب جنگجو بھی شامل ہیں۔
تنظیم کا کہنا تھا کہ خانہ جنگی کے دوران مارے جانے والوں کی تعداد دیئے گئے اعداد شمار سے کہیں زیادہ ہے اس کے علاوہ 3 لاکھ افراد ملک کی بدنام جیلوں میں قید ہیں جن میں سے 20 ہزار افراد لاپتہ ہیں اور کئی افراد کو شدت پسند تنظیموں نے یرغمال بنایا ہوا ہے۔