دمشق (جیوڈیسک) چودہ مارچ دو ہزار گیارہ کو صدر بشار الاسد کے خلاف ایک مظاہرے سے شروع ہونے والی مہم پھیل کر ملک گیر خانہ جنگی بن گئی۔
ملک میں امن کیلئے مذاکرات خانہ جنگی کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر سوئٹزرلینڈ میں شروع ہوں گے۔ جنیوا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی مستورا نے کہا مذاکرات میں شام میں نظم ونسق سے متعلق بنیادی امور اٹھارہ ماہ کے اندر انتخابات کے انعقاد اور نئے آئین کی تیاری ایسے امور پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
انہوں نے کہا اقوام متحدہ اور بڑی طاقتوں کے نزدیک جنگ بندی مستقل ہے۔ انہوں نے اس تصور کو رد کر دیا کہ دو ہفتے کے بعد جنگ بندی کی تجدید کی ضرورت ہے۔