شام: جھڑپیں ترکی کی سرحد کے قریب پہنچ گئیں

Syria Clashes

Syria Clashes

ترکی (جیوڈیسک) شام میں بشار الاسد انتظامیہ کے مخالف احرارالشام اور ہیت التحریر شام گروپوں کے درمیان جاری شدید جھڑپیں ترکی کی جلوے گیوز سرحدی چوکی کے مقابل واقع بابل ہوا سرحدی دروازے تک پہنچ گئی ہیں۔

ادلیب میں اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے رپورٹر کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق احرارالشام اور ہیت التحریر سے منسلک بعض گروپوں کے درمیان کل شام کے وقت جھڑپیں شروع ہو گئیں۔

ہیت التحریر شام گروپ نے دوپہر کے بعد ترکی کی سرحد سے تقریباً 12 کلو میٹر فاصلے پر واقع تحصیلوں سرمدہ اور دانا کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کر لیا ہے۔

جبکہ احرار الشام گروپ نے سالکن کے علاقے حریم قلعہ اور جبل الزیویہ کے مشرقی حصے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

دونوں گروپوں کے درمیان جھڑپیں ترکی کے ضلع حطائے کی سرحدی چوکی کے مقابل واقع اور احرارالشام کے زیر کنٹرول بابل ہوا سرحدی چوکی کے جوار تک پہنچ گئی ہیں۔