انقرہ (جیوڈیسک) ترک وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ترکی کے لڑاکا جنگی طیاروں نے اتحادی افواج کے ساتھ مل کر داعش کے خلاف فضائی حملوں میں ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جو کہ ملک کی سکیورٹی کے لیے خطرہ ہیں۔
حملہ دولتِ اسلامیہ کے خلاف امریکہ اور ترکی کے اتحادی آپریشن کا حصہ ہے۔ اس سے قبل 24 جولائی کو ترکی نے شام میں دولتِ اسلامیہ کے خلاف فضائی کارروائی کی تھی لیکن اُس کی یہ کارروائی اتحادی افواج کے آپریشن کا حصہ نہیں تھی۔
دولتِ اسلامیہ نے حلب صوبے کے شمال میں ترکی کی جانب پیش قدمی کی تھی جس کے بعد ترکی اور امریکہ کے درمیان آئی ایس فری سیف زون بنانے پر اتفاق ہوا تھا۔