شام : ساحلی شہر بانیاس سے 62 مقتولین کی لاشیں برآمد

Baniyas

Baniyas

بانیاس(جیوڈیسک)شام کے ساحلی شہر بانیاس سے 62 مقتولین کی لاشیں ملی ہیں۔ غیر ملکی ٹی وی کے مطابق لندن میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق اور آزاد ذرائع نے اطلاع دی ہے۔

بانیاس کے علاقے راس النبع میں قتل عام کا واقعہ نزدیک واقع گاں بیضا میں سرکاری فوج اور اس کے حامی جنگجوں کے ہاتھوں پیش آیا ہے۔ تمام باسٹھ مقتولین کی ان کے ناموں، تصاویر یا ویڈیوز سے شناخت کر لی گئی ہے۔

ان میں چودہ بچے بھی شامل ہیں۔ بانیاس میں اس قتل عام کے بعد سیکڑوں خاندان نقل مکانی کر رہے ہیں اور صدر بشارالاسد کے حامی جنگجوئوں کے ہاتھوں قتل ہونے سے بچنے کے لیے محفوظ مقامات کی جانب جا رہے ہیں۔