شام میں جاری خانہ جنگی، عالمی برادری خاموش تماشائی

Syria

Syria

شام (جیوڈیسک) میں جاری خانہ جنگی کسی طور تھمنے کا نام نہیں لے رہی انسانی المیے ہیں جو رکنے میں نہیں آ رہے، اس سے قطع نظر کے بشارا لاسد صحیح ہیں یا باغی لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ اس کشت وخون کے بازار میں ہر روز شامی عوام لقمہ اجل بن رہے ہیں۔اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں شام کے خلاف پیش کی جانے والی قرارداد کو روس نے ویٹو کر دیا تھا۔

امریکہ نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیاہے کہ شام میں جاری خونریزی روکنے کے لئے وہ جی ایٹ کانفرنس کے موقع پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے مطالبہ کریں گے کہ شامی صدرکی امداد بند کی جائے اور عالمی برادری کے ساتھ ملکر جنگ کے خاتمے کے لئے کوششیں تیز کی جائیں۔