شام کے تنازعہ پر امریکا اور روس کے وزرائے خارجہ کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے لیکن دونوں ممالک میں فوجی کارروائی پر اختلافات برقرار ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور روسی ہم منصب سرگئی لاروف کے درمیان مذاکرات سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں دو روز جاری رہیں گے لیکن مذاکرات کے آغاز سے پہلے مشترکہ پریس کانفرنس میں دونوں کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آئے۔
جان کیری نے کہا صدر اوباما واضح کر چکے ہیں کہ سفارتی ناکامی کے بعد شام کے خلاف طاقت کے استعمال کا آپشن ہی بچتا ہے لیکن سرگئی لاروف نے کہا کہ فوجی کارروائی کا خیال بھول جائیں،شام کے تنازعہ کا پر امن حل تلاش کرنے کی کوشش کی جائے۔