دمشق (جیوڈیسک) شام میں باغیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے، درعا میں فضائیہ کی جانب سے داغے گئے بیرل بم نے تباہی مچادی۔ اقوام متحدہ کے مطابق شام میں ترانوے لاکھ افراد فوری مدد کے منتظر ہیں۔
شام میں باغیوں اور شامی فورسز کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے، جہاں بمباری سے متعدد شہر کھنڈر بن گئے۔ درعا میں شامی فضائیہ نے باغیوں پر بیرل بم برسائے، تو باغیوں نے بھی کئی طیاروں کو ٹھکانے لگایا۔
ملیحا میں بھی فضائیہ نے شہری آبادی پر بمباری کی۔ اقوام متحدہ کے مطابق شام میں ترانوے لاکھ افراد کو فوری مدد کی ضرورت ہے۔ سینتالیس لاکھ افراد جنگ زدہ علاقوں میں پھنس کررہ گئے ہیں، تیس لاکھ افراد مخلتف علاقوں سے نقل مکانے کرچکے ہیں۔ تین سال سے جاری اس خانہ جنگی میں لاکھوں افراد اپنے جانیں گنوا چکے ہیں۔