شام کا بحران عہد حاضر کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، بان کی مون

 Ban Ki Moon

Ban Ki Moon

شام (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے شام اور کینیا میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے شام کے بحران کو عہد حاضر کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا ہے۔ آئیں اس صدی کو خواتین کی صدی قرار دیں، خواتین کو مضبوط بنائیں اور ان کے لیے روزگار کے مواقع پید اکریں۔

شام کا بحران عہد حاضر کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، شام میں اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، شام کی آبادی کا تیسرا حصہ بے گھر ہو چکا ہے، بین الاقوامی برادری شام میں کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے، اقوام متحدہ کے تفتیش کار شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تصدیق کر چکے ہیں۔