دمشق (جیوڈیسک) داعش کی جانب سے ایک ویڈیو فوٹیج جاری کی گئی ہے۔ جس میں ویڈیو کیمرے کی مدد سے ڈرون طیارے کی پرواز اور کوبانی میں جاری لڑائی کے مناظر بھی دکھائے گئے ہیں۔
فوٹیج میں مغوی برطانوی صحافی جون کانٹلی کو داعش کیلئے رپورٹنگ کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو فوٹیج میں زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں۔ شہر میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کے فضائی حملوں میں ہونے والی تباہی کے مناظر بھی دکھائے گئے ہیں۔