دمشق (جیوڈیسک) شام کے صوبے ادلب میں شدت پسندوں نے 56 فوجی اہلکاروں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنطیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ مغربی صوبے ادلب میں فضائی اڈے پر شدت پسندوں نے 56 کے قریب فوجی اہلکاروں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
برطانوی سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق فوجی اہلکاروں کے قتل کا واقعہ رواں ہفتے پیش آیا تاہم حکومت کی جانب سے ابھی تک واقعہ کی تصدیق نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ کے ادلب میں موجود اس فضائی اڈے پر ستمبر میں باغیوں اور القاعدہ کی ذیلی تنظیم النصرہ فرنٹ نے حملہ کرکے قبضہ کر لیا گیا تھا جب کہ سیکڑوں حکومتی حامیوں کو ہلاک کرکے متعدد کو یرغمال بنالیا تھا۔