شام : دمشق کے نواحی علاقے میں کار بم دھماکا، 18 افراد ہلاک

Syria

Syria

دمشق (جیوڈیسک) شام کے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے میں کار بم دھماکے میں کم سے کم 18 افراد ہلاک ہو گئے۔ دمشق کے نواحی علاقے جرامانا میں زوردار کار بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں قریبی عمارتیں اور کھڑی گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔

ان میں آگ بھڑک اٹھی۔ شام کے سرکاری ٹیلیوڑن کی جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکہ کے بعد فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصرف ہیں۔ دھما کہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔