دمشق (جیوڈیسک) شام میں کردستان لیبر پارٹی (PKK) نے دعوی کیا ہے کہ فری سیرین آرمی کے 27 افراد ہلاک کردیا جبکہ ترکی کے قریب قصبے میں کار بم دھماکے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے، دوسری جانب شامی فوج کی فائرنگ سے بھی 27 افراد جاں بحق ہوگئے۔
الجزیرہ ٹی وی کے مطابق شام کے شمالی شہر الحسکہ کے نواحی علاقے میں کردستان لیبر پارٹی (PKK) کے ساتھ مسلح جھڑپوں میں فری سیرین آرمی کی ذیلی شاخ فری البادیہ بریگیڈ کے 27 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق جھڑپ عراق شام سرحد العربیہ کو کنٹرول کرنے پر ہوئی۔ دوسری جانب شام ترکی کے سرحدی قصبہ باب الہوا میں کار بم دھماکے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، مذکورہ دھماکا شام کے علاقے میں ہوا ہے۔ شام کے دیگر شہروں میں سرکاری فوج کی فائرنگ سے مزید 27 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔