شام کے 92 فی صد کیمیائی مواد کوتلف کر دیا گیا

Syria

Syria

دمشق (جیوڈیسک) شام کے 92 فی صد کیمیائی ہتھیاروں کے مواد کو تلف کر دیا گیا۔ اقوام متحدہ کے مشترکہ مشن کی خصوصی رابطہ کار اسکریدکاگ نے دمشق میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ اب تک شام سے کیمیائی مواد کا 92 فی صد منتقل اور تلف کیا جا چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شام باقی ماندہ 8 فی صد کیمیائی مواد تک رسائی دے تاکہ اسے بھی 30 جون تک تلف کیاجا سکے۔