شام اور مصر کی صورتحال پر اور یہاں قیام امن کے لئے جو بھی فارمولا بنا یا جائے اس میں طالبان کو لازمی شامل کیا جائے: مفتی آفتاب نذیر سواتی
Posted on August 19, 2013 By Geo Urdu کراچی
کراچی: نیو مسلم ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئر مین مفتی آفتاب نذیر سواتی نے کہا ہے کہ شام اور مصر کی صورتحال پر اور یہاں قیام امن کے لئے جو بھی فارمولا بنا یا جائے اس میں طالبان کو لازمی شامل کیا جائے کیونکہ ان کے بغیر امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکے گا مصری فوج کی جانب سے اخوان المسلمین پر مظالم ڈھانا اور سینکڑوں کارکنان کو شہید کرنا قابل مذمت ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عمان ،متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ریاستوں کے دورے کے بعد وطن واپسی پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔مفتی آفتاب نذیر سواتی نے مزید کہاکہ مصر میں استعماری قوتوں کے آلاکار ہی منتخب صدر محمد مرسی کے خلاف سازشیں کرتے رہے۔
جس کے نتیجے میں امریکی و اسرائیلی شہ پر مصری فوج نے اخوان المسلمین کی منتخب حکومت کا تختہ اُلٹا انہوں نے کہاکہ عالمی صورتحال میں پاکستان ہو یا مصر شام ہو یا عراق پورا خطہ امن کی بھیک مانگ رہا ہے اب جبکہ امریکہ و برطانیہ بھی اپنے مفادات کے لئے طالبان سے مذاکرات کررہے ہیں تو ہم قومی مفاد کی خاطر پیچھے کیوں ہیں۔