دمشق (جیوڈیسک) برطانیہ میں شام کی صورتحال پر نظر رکھنے والی تنظیم سیرئین آبزرویٹری کے مطابق پانچ دھماکے خودکش حملہ آوروں نے کئے جبکہ دو مقامات پر بم نصب کئے گئے تھے۔
یہ دونوں شہر حکومت کے مضبوط گڑھ سمجھے جاتے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق طرطوس میں ایک پیدل اور ایک کار سوار خودکش حملہ آور نے بس اڈے پر حملہ کیا جبکہ ایک خود کش بمبار نے جبلہ نیشنل اسپتال کے دروازے پر اپنے آپ کو اڑا دیا۔
ایک دھماکہ جبلہ کے بجلی کے شعبے کی عمارت کے نزدیک ہوا۔ شدت پسند تنظیم داعش نے حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔