شام :شدت پسند تنظیم داعش نے ڈیڑھ سو کرد طلبا کو یرغمال بنا لیا

Syria

Syria

حلب (جیوڈیسک) طلبا کو دوسرے شہر کے ٹریننگ سنٹر میں جنگی تربیت دی جا رہی ہے نوری محمود شام میں سرگرم شدت پسند تنظیم داعش نے حلب شہر سے ڈیڑھ سو کرد طلبا کو یرغمال بنا لیا۔

طلبا کو سکول جاتے ہوئے بسیں روک کر اغوا کیا گیا،طلبا کو ایک ٹریننگ سنٹر میں جنگی تربیت دی جا رہی ہے۔

طلبا کی عمریں پندرہ سے اٹھارہ سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔ کرد ڈیموکریٹک الائنس کے رکن نوری محمود نے طلبا کے اغوا کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلبا الشریعہ اسلامک سکول میں زیر تعلیم تھے، اغوا کے بعد انہیں دوسرے شہر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں جنگی تربیت دی جا رہی ہے۔

انہوں نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ داعش کم عمر طلبا کو جنگی تربیت دے کر انہیں دہشت گردانہ مقاصد کیلئے استعمال کر سکتی ہے۔