شام: فیس بک استعمال کر نے پر 20 سالہ لڑکی کو سنگسار کیے جانے کا انکشاف

Facebook

Facebook

دمشق (جیوڈیسک) شام کے علاقے رکعہ میں 20 سالہ لڑکی کوفیس بک استعمال کرنے پر سنگسار کیے جانے کا انکشاف ہواہے۔

شامی اخبارکی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتہ قبل فیس بک استعمال کرتے ہوئے پکڑے جانے پر فتوم الجاسم نامی لڑکی کو عسکریت پسند گروپوں کی شرعی عدالت میں پیش کیا گیا جس نے اپنے فیصلے میں فیس بک کے استعمال کو ناجائز ازدواجی تعلقات کے مترادف قرار دیتے ہوئے لڑکی کو سنگسار کرنے کا حکم دیا۔

رپورٹ کے مطابق اس واقعے میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والا شامی عسکریت پسند گروپ اسلامک اسٹیٹ آف عراق اینڈ سیریا ملوث ہے۔