دمشق (جیوڈیسک) کیمیائی ہتھیاروں پر نظر رکھنے والی عالمی تنظیم نے دعوی کیا ہے کہ شام میں لڑائی کے دوران کیمیائی گیس کا استعمال کیا گیا ہے۔
کیمیائی ہتھیاروں کےانسداد کے لیےکام کرنے والے بین الاقوامی ادارے نے ایک خفیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ شام میں داعش اور ایک باغی گروپ کے درمیان ہونے والی لڑائی کے دوران خطرناک کیمیائی گیس سلفر مسٹرڈ کا استعمال کیا گیا ہے۔
شام کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کو ختم کرنے پر اتفاق کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب شام میں کیمیائی گیس کے استعمال کی تصدیق کی گئی ہے۔