شام میں لڑنے والے غیر ملکی باغیوں میں پھوٹ پڑگئی

Syria

Syria

شام (جیوڈیسک) القاعدہ سے تعلق رکھنے والے شام میں روسی جنگجوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ویڈیو پوسٹ پر القاعدہ سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کرکے ایک خود مختار گروپ تشکیل دنیے کا اعلان کر دیا۔ ویڈیو میں چالیس سے زیادہ نقاب پوش مسلح شدت پسند موجود ہیں۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے۔

کہ باغیوں کے درمیان پھوٹ دراصل روسی شدت پسندوں کا خود کو دیگر باغیوں سے الگ رکھنے اور اپنی شناخت دی اسلامک اسٹیٹ آف عراق اینڈ لیوانت کے طور پر قائم رکھنے کی وجہ سے ہوئی ہوگی۔ تاہم غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ویڈیو کے حقیقی ہونے کے بارے میں شواہد نہیں ملے ہیں۔