واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ شام میں ملک گیر جنگ بندی یقینی بنانا امریکا کی اولیں ترجیح ہے۔
جنیوا میں بات چیت کرتے ہوئے کیری نے کہاکہ شام میں ملک گیر جنگ بندی یقینی بنانا ترجیح ہے امریکا اور سعودی عرب روس سے مطالبہ کر رہے ہیں حلب پر فضائی حملے بند کرنے کے لیے اسد پر دباؤ ڈالے۔
ادھر شام میں داعش کے اسلحہ خانے پر اتحادیوں کا ڈرون حملہ، دو جنگجو ہلاک ہو گئے۔