نیویارک (جیوڈیسک) شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تحقیق کرنے والی اقوامِ متحدہ کی ٹیم کا کہنا ہے کہ شام سے حاصل کیے گئے نمونوں کے معائنے میں 3 ہفتے لگیں گے۔ شام میں مبینہ کیمیائی حملوں سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے بعد اقوامِ متحدہ کی ٹیم ہالینڈ کے دار الحکومت ہیگ پہنچ گئی۔
20 ممبران پر مشتمل ٹیم نے دمشق کے نواحی علاقوں سے کیمیائی حملوں میں متاثر ہونے والے افراد کے نمونے حاصل کیے تھے۔ ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان نمونوں کے مکمل تجزئیے میں 3 ہفتے لگ جائیں گے۔ اس کے بعد ہی حتمی رپورٹ جاری کی جائے گی۔