واشنگٹن امریکا کا کہنا ہے کہ شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے لئے فوجی کارروائی نہیں کر رہے ہیں۔ واشنگٹن میں ذریئع بریفنگ کے دوران ترجمان وائٹ ہاس جے کارنی نے کہا اگر امریکا نے فوجی کارروائی کی تو اسکا مقصد شامی حکومت کی تبدیلی نہیں ہو گا۔
اسکا مقصد شامی حکومت کو کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے روکنا ہے۔ انہوں نے کہا صدر براک اوباما پہلے ہی امریکی فوج کو شام نہ بھیجنے کا اشارہ کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا اکیس اگست کو کیمیائی ہتھیاروں کے بارے میں رپورٹ تیار کی جا رہی ہے جو جلد منظر عام پر لائی جائے گی۔