شام: حکومت باغیوں کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لیے تیار

Syrian Foreign Minister

Syrian Foreign Minister

ماسکو (جیوڈیسک) شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے کہا ہے کہ انہوں نے شام کے سب سے بڑے شہر حلب میں فائر بندی کا منصوبہ روس کے حوالے کر دیا ہے۔

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ ولید المعلم نے کہا کہ دمشق حکومت باغیوں کے ساتھ ممکنہ قیدیوں کے تبادلے کے لیے تیار ہے اور اس مقصد کے لیے فہرستوں کا تبادلہ کیا جا سکتا ہے۔

قبل ازیں انہوں نے اپنے روسی ہم منصب سیرگئی لاوروف سے ملاقات کی۔ لاوروف کا کہنا تھا کہ شام انسانی ہمدردی کے تناظر میں متعدد اقدامات کرنے کے لیے تیار ہے۔