دمشق (جیوڈیسک) شام میں سرکاری فوج اور باغیوں کے درمیان جنگ میں سب سے زیادہ نقصان عوام کا ہوا ہے۔ ان کا مال تباہ اور پیارے رخصت ہوگئے۔ ایک خاتون کا کہنا تھا کہ ہم جب وہاں اپنے گھر میں تھے تو ایک دھماکے کی آواز آئی، میں نے اپنے بیٹے سے کہا کہ کہاں جا رہے ہو، اس نے کہا دھماکہ ہوا ہے میں باہر دیکھنے جا رہا ہوں جب وہ باہر چلا گیا تو کچھ دیر بعد دوسرے دھماکے کی آواز آئی، بعد میں پتہ چلا کہ میرا بیٹا شہید ہو گیا ہے۔
اگر ہم واپس بھی چلے جاتے ہیں تو کہاں جائیں گے۔ ہمارے گھر تو تباہ ہوگئے ہیں۔ ہم یہاں بھی بہت پریشان رہتے ہیں۔