شام: سرکاری فوج کی بمباری، 7 شہری جاں بحق
Posted on June 23, 2015 By Majid Khan بین الاقوامی خبریں
Forces Shelling
دمشق (جیوڈیسک) شام کے شہر حلب میں صدر بشار الاسد کی فوج کی شدید بمباری سے کئی گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے۔ حملے کے بعد ہر طرف گرد و غبار کے بادل چھا گئے۔
حملوں میں 7 شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ انٹرنیٹ پر جاری ہونے والی فوٹیج میں شہری ملبے تلے دبے لوگوں کو باہر نکالتے دکھائی دیتے ہیں۔
لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچوں سمیت کئی افراد کی جان بچائی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com