حمص (جیوڈیسک) شام کے شہر حمص میں جنگ کا شکار شہریوں کو باہر نکالنے اور ان تک امدادی سامان پہنچانے کے لئے باغیوں اور شامی حکومت کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔
وزارت خارجہ کا کہنا ہے محدود پیمانے پر ہونے والی اس جنگ بندی کے دوران خواتین، بوڑھوں اور بچوں کو شہر سے باہر نکالنے کے علاوہ شہر میں خواراک اور امدادی سامان کی ترسیل کی جائے گی۔
اقوام متحدہ کی ٹیمیں امدادی سامان کے ساتھ شہر کے باہر موجود ہیں جو کہ اجازت ملتے ہی شہر میں داخل ہو جائیں گی۔ دوسری طرف باغیوں نے ابھی تک اس معاہدے کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا ہے۔