شام (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے مطابق صوبہ ادلب کے علاقے معرۃ النعمان میں دو اسپتالوں کو نشانہ بنایا گیا۔ جس میں ایک عالمی تنظیم میڈیسن ود آؤٹ بارڈرز کے زیر انتظام کام کر رہی ہے۔
ترکی کی سرحد کے قریب شامی علاقے اعزاز میں دو اسپتالوں اور دو سکولوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ میڈیسن ود آؤٹ بارڈرز کے مطابق اسپتال کی عمارت پر چند منٹ میں چار میزائل گرے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ سٹیفن دے مستورا غیر اعلانیہ دورے پر دمشق پہنچ گئے ہیں۔ جہاں آج وہ شامی وزیر خارجہ ولید معلم سے ملاقات کریں گے۔
جنیوا میں پچیس فروری کو شامی حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان ہونے والی بات چیت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔