شام، ادلیب میں اسد قوتوں کے حملے میں ایک کنبے کے 6 افراد جان بحق

Syria Idlib Attacks

Syria Idlib Attacks

شام (اصل میڈیا ڈیسک) ادلب ڈی غیرعسکری علاقے میں شہری بستیوں پر بشار الاسد حکومت کے حملوں میں 3 بچوں اور 2 خواتین سمیت 6 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اسد حکومت کی فورسز نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ادلب میں ماراتناسان گاؤں اور حلب کے مغربی دیہی علاقوں میں تکاد گاؤں کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔

ادلب میں شہری دفاع کے ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ماراتناسن میں ایک مکان پر مارٹر گولہ گرنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جن میں 2 خواتین اور 3 بچے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔جبکہ باپ کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

تکاد گاؤں میں ہونے والے حملے میں ایک شہری ہلاک اور ایک خاتون زخمی ہو گئی۔