ادلب (اصل میڈیا ڈیسک) شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے سیرین آبزرویٹری نے بتایا ہے کہ کل اتوار کے روز ادلب شہر کے قریب سرکاری فوج اور داعشی جنگجووں کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں کم سے کم 8 شامی فوجی ہلاک ہو گئے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق لڑائی میں ہلاک ہونے والے شامی فوجیوں میں لیفٹیننٹ کے عہدے کا ایک افسر بھی شامل ہے۔
یہ لڑائی دیر الزور گورنری کے جنوب میں ایک دیہی علاقے میں ہوئی جس میں متعدد داعشی شدت پسند بھی مارے گئے۔
چوبیس مارچ 2019ء کے سے اب تک ادلب اور دوسرے علاقوں میں داعشی جنگجووں اور شامی فوج کے درمیان لڑائی میں 745 شامی فوجی اور اس کے وفادر جنگجو ہلاک ہوچکے ہیں۔
المرصد کی رپوٹ کے مطابق لڑائی میں گیس فیلڈ میں چار عام شہری اور 11 چروہے اور ایک خاتون ہلاک ہو گئی۔