ایران (جیوڈیسک) ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ شام کے محاذ جنگ پر لڑتے ہوئے مزید سات ایرانی فوجی بشار الاسد پر قربان ہوگئے ہیں۔
ایرانی بری فوج کے سربراہ کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ شام کے محاذ پران کے مزید سات اہلکارہلاک ہوگئے ہیں۔
شام میں ایرانی فوجیوں کی ہلاکتوں کے باوجود تہران کا دعویٰ ہے کہ اس کے فوجی صرف رضاکارانہ طور پر شام میں جاتے ہیں جہاں وہ جنگ میں حصہ لینے کے بجائے شامی فوج کی جنگی امور میں رہ نمائی کرتے ہیں۔
تاہم شام کے محاذ جنگ پر لڑتے ہوئے فوجیوں کی ہلاکتوں سے تہران کے اس دعوے کی قلعی کھل جاتی ہے۔