شام : عراقی سرحد پر جنگجو آپس میں لڑ پڑے، 86 ہلاک

Syria

Syria

بیروت (جیوڈیسک) شام میں القاعدہ کی اتحادی تنظیم اور اس کی حمایتی گروپوں نے عراقی سرحد کے قریب واقع قصبہ البو کمال میں مخالف گروپ النصرۃ فرنٹ کے جنگجوؤںکا ایک حملہ پسپا کر دیا۔ اس جھڑپ کے دوران دونوں طرف سے 86 جنگجو ہلاک ہو گئے۔ جن میں 60 ہلاکتیں النصرۃ فرنٹ کے جنگجوؤں کی ہیں۔ شام میں انسانی حقوق کیلیے مشاہداتی این جی او کے سربراہ رامی عبدالرحمن نے بتایا کہ اسلامی بریگیڈ کے 7 جنگجوؤں کے قتل پر یہ لڑائی شروع ہوئی۔

جمعرات کی صبح سے شروع ہونیوالی اس لڑائی میں باغیوں نے قصبہ البو کمال کا دوبارہ مکمل قبضہ کر لیا ہے جبکہ آئی ایس آئی ایل کے جنگجو اس اہم تیل بردار علاقہ سے بھاگ نکلے۔ یہ ٹی ٹو آئل اسٹیٹ قصبہ سے 60 کلومیٹر دور واقع ہے جبکہ اس علاقے سے شام اور عراق کی پائپ لائن بھی گزرتی ہے۔

عراقی سرحد کی جانب سے فوجیوں نے علاقہ پر اپنی پوزیشن مضبوط بنانے کیلیے فوری کارروائی کی جبکہ شام کی طرف والا یہ علاقہ فری سیرین آرمی جنگجوؤں کا قبضہ برقرار ہے جبکہ عراق کی طرف موجود اے ایف پی کے نمائندے نے شام کے علاقہ میں فری سیرین آرمی کے لہراتے ہوئے پرچم بھی دیکھے ہیں۔