شام اور عراق کے بعد داعش کے لبنان میں بھی حملے شروع

Daash

Daash

بیروت (جیوڈیسک) شام اور عراق میں تباہی مچانے کے بعد داعش نے لبنان میں بھی حملے شروع کر دیئے، شدید لڑائی کے بعد لبنانی سیکورٹی فورسز نے شدت پسندوں کو مار بھگایا۔

لبنانی سیکورٹی فورسز اور داعش کے درمیان شدید جھڑپ۔طرابلس کی فضاء دھماکوں سے گونج اْٹھی۔ کشیدگی کے باعث بازار اور اطراف کے علاقوں میں سناٹا چھا گیا۔ شدید لڑائی کے بعد سیکورٹی فورسز نے داعش کو ماربھگایا۔ تین جنگجو ہلاک ہو گئے۔ چھ لبنانی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

لڑائی کے دوران شہری املاک کو بھی نقصان پہنچا جبکہ دارالحکومت بیروت سمیت کئی شہرون کی سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔