شام اور عراق میں لڑنے والے یورپی جہادی امریکہ کیلئے خطرہ ہیں: اوباما

Obama

Obama

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے یورپی جہادی امریکہ کیلئے خطرہ ہیں۔ انہوں نے شام اور عراق میں وقت گزارا ہے۔

انکے پاسپورٹ کا مطلب ہے وہ بغیر ویزا امریکہ میں داخل ہو سکتے ہیں۔ ان میں فرانس 800، بیلجیئم 200 اور برطانیہ کے 400 شہری شامل ہیں۔

جب وہ وطن واپس آئیں گے تو خطرہ بن جائینگے۔ ہمیں انٹیلی جنس اور مانیٹرنگ کا نظام موثر بنانا ہو گا۔