شام میں داعش کا آخری قلعہ بھی فتح کر لیا گیا

Isis

Isis

شام (جیوڈیسک) دہشت گرد تنظیم داعش نے شام میں اپنےآخری قلعے کو بھی کھو دیا ہے۔

دیروزور کے مقامی حلقوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق دریائے فرات کے مشرقی کنارے پر واقع دیروزور ضلع سے منسلک حجین تحصیل میں وائے پی جی اور داعش کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے بعد داعش کے کارندے اس مقام سے رائے سے راہ ِ فرار اختیار کر گئے۔

اس پیش رفت کے بعد دریائے فرات کے مشرق میں تحصیل کے مرکز پر وائے پی جی کی قوتوں نے قبضہ جما لیا ، اس طرح علاقے میں داعش کا اثرِ رسوخ تقریبا ً ختم ہو گیا۔

اب چند دیہات ہی ان کے قبضے میں باقی بچے ہیں۔

خیال رہے کہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم وائے پی جی/PKK نے امریکہ کے تعاون سے دریائے فرات کے مشرقی کنار ے پر دیروز ور کے مشرقی اور شمالی نواحی علاقوں کو اپنے زیرِ کنٹرول لے لیا تھا۔

ادھر دیروزور کے مغربی علاقوں میں بشار الاسد کی قوتیں ڈھیرے جمائے ہوئے ہیں۔ جبکہ شام کا تقریباً ایک بٹا تین رقبہ وائے پی جی /PKK کے زیر ِ کنٹرول ہے۔