شام اور عراق کے مختلف علاقوں میں امریکی اور اتحادی ممالک کی بمباری، 20 جنگجو ہلاک

ISIS

ISIS

واشنگٹن (جیوڈیسک) شام اور عراق کے مختلف علاقوں میں امریکی اور اتحادی ممالک نے بمباری، 20 جنگجو‘45 شہری ہلاک جبکہ 33 سے زائد زخمی ہو گئے، اس دوران داعش کے اہم ٹھکانے تباہ کر دئیے گئے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور اتحادی ممالک گزشتہ چار روز میں داعش کے خلاف چوبیس فضائی حملے کیے ہیں، طیاروں نے شام میں 9 جبکہ عراق میں 15 بار داعش جنگجوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

شام کے شہر رقا میں داعش کے ٹھکانوں پر طیاروں کی بمباری میں 45 شہری مارے گئے۔